الجیریا، عراق، اردن، شام عرب لیگ میں واپسی کے خواہاں

   

قاہرہ : الجزائر، عراق اور اردن کی خواہش ہے کہ شامی حکومت عرب لیگ میں اپنی نشست برقرار رکھنے کے لیے واپس آجائے.غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے مصری چینل، صدا البلاد کو بتایاکہ کچھ عرب ممالک اندر ہی اندر شام کے لیے واپسی کا راستہ صاف کر رہے ہیں۔’’تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی ملک کی جانب سے لیکن میں نے بحیثیت سیکریٹری جنرل واپسی کے طریقہ کار کے حوالے سے کوئی سرکاری یا غیر سرکاری درخواست نہیں دیکھی۔ابو الغیط کا یہ بھی کہنا تھا کہ الجزائر شام کی واپسی میں سب سے آگے ہے۔ عراق شام کی واپسی کے بارے میں گفت و شنید کر رہا ہے۔ اور اردن کی شام کی واپسی کیلئے رابطوں میں مصروف ہے، یہ سب ایک اہم آغاز کی نمائندگی کرتے ہیں۔