العربیہ نے شہید کمانڈر یحییٰ السنوار کے ہتھیار اور ذاتی سامان کی تصاویر جاری کردی

   

ریاض : 7 اکٹوبر ( یو این آئی ) ذاتی سامان میں جوتا اور بیگ کے علاوہ ایک کوفیہ، گھڑی اور کچھ کتابیں شامل ہیں-سنہ 2024ء کے اکتوبر میں غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید کئے جانے کے بعد العربیہ اور الحدث کو یحییٰ السنوار کے سامان کی خصوصی تصاویر مل گئی ہیں۔وہ سامان جو اب اسرائیلی فوج کے پاس ہے اس میں ہتھیار، پرچم، نقشے اور ذاتی سامان شامل ہے۔سامان میں شہید السنوار کا جوتا اور بیگ بیگ کے علاوہ ایک کوفیہ، گھڑی اور کچھ کتابیں بھی شامل ہیں۔تصاویر میں نقشے، انٹیلی جنس مواد اور اندرونی دستاویزات بھی شامل ہیں جن کے بارے میں اسرائیلی اداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پٹی میں فوجی کارروائیوں کے دوران قبضے میں لے لیا تھا۔