الو ارجن کی پشپا 2 شاہ رخ خان کی فلم ڈانکی سے ٹکرائے گی!

   

حیدرآباد ۔ باکس آفس ہو یا لوگوں کے دل سال 2021 میں ریلیز ہونے والی ساؤتھ سوپر اسٹار الو ارجن کی فلم پشپا نے ایسی دھوم مچا دی تھی کہ اس کے بعد سے ہرکوئی اس فلم کے دوسرے حصے کا انتظار کررہا ہے۔ پشپا 2 کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔فلم بنانے والوں نے پشپا 2 کا ایک ٹیزر ویڈیو اور الو ارجن کا ایک پوسٹر جاری کیا، جس نے مداحوں کے جوش میں مزید اضافہ کیا۔ ٹیزر اور پوسٹر منظر عام پر آنے کے بعد مداح اس فلم کے لیے بے چین نظر آرہے ہیں اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ پشپا 2 کب ریلیز ہوگی۔اگرچہ باضابطہ طور پر پشپا 2 کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے لیکن کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم دسمبر میں ریلیز ہو سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ الو ارجن کی فلم 22 دسمبر سے سینما گھروں کی زینت بن سکتی ہے۔ابھی تک فلم بنانے والوںکی طرف سے ریلیزکی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو پشپا 2 شاہ رخ خان کی فلم ڈانکی کے ساتھ ٹکراتی نظرآسکتی ہے۔ ڈانکی کو بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ فلم بھی دسمبر میں ہی ریلیز ہونے والی ہے۔اس فلم کا بھی شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ تاپسی پنو اس فلم میں شاہ رخ خان کے مقابل نظر آئیں گی۔پشپا 2 کو کے تعلق سے ایسی بحث بھی ہے کہ اس فلم میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ بھی نظر آسکتے ہیں۔ کچھ رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ وہ فلم میں پولیس والے کے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔