الکوہل نہیں ملنے پر ہینڈ سنیٹائزر پینے کے بعد یاوتمال میں 7لوگوں کی موت

,

   

یاوتمال(مہارشٹرا)۔کویڈ19تحدیدات کی وجہہ سے مہارشٹرا کے ضلع یاوتمال کے وانی تحصیل میں شراب کی دوکانیں بند ہیں جس کی وجہہ سے الکوہل دستیاب نہیں ہے اور اسی کے سبب کم از کم سات لوگوں نے ہینڈ سنیٹائزرکا استعما ل کیاہے۔

وانی پولیس اسٹیشن کے سب ڈویثرنل افیسر انجے پوجلوار نے کہاکہ”معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ وہ تمام مزدر پیشہ تھے۔ انہیں الکوہل نہیں ملنے کی وجہہ سے وہ ہینڈ سنیٹائزر کا استعمال کیا“۔

کویڈ19کے معاملات میں بدستور اضافہ کے پیش نظر جمعرات کے روز مہارشٹرا حکومت نے سخت تحدیدات عائد کردئے ہیں۔

درایں اثناء پچھلے 24گھنٹوں میں ہندوستان میں 3,46,786معاملا ت درج کئے گئے جس میں مہارشٹرا کے اندر 66,836نئے معاملات یومیہ اساس پردرج کئے گئے ہیں اس کے بعد اترپردیش جہاں پر 36,605‘ او رکیرالا میں 28477نئے معاملات کا اندراج عمل میں آیاہے۔

وزرات صحت نے کہاکہ مہارشٹرا‘ اترپردیش‘ دہلی‘ کرناٹک‘ کیرالا‘ چھتیس گڑھ‘ مدھیہ پردیش‘ تاملناڈو‘ گجرات‘ او رراجستھان میں 74.15فیصد نئے معاملات درج کئے گئے ہیں