الہ آباد ہائیکورٹ نے یوپی حکومت سے کفیل خان کی درخواست پر جواب مانگا ہے

,

   

اس معاملے میں اگلی سنوائی کے لئے 5اگست کی تاریخ مقرر کی ہے
پریاگ راج۔اترپردیش حکومت کے وکیل کومذکورہ الہ آباد ہائی کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کی جانب سے دائر کردہ تحریرنی درخواست پر ریاسی حکومت سے ہدایت مانگیں‘ جس میں بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور سے انہیں برطرف کردئے جانے کو چیالنج کیاگیاتھا۔

ڈاکٹر کفیل خان ایک ماہر اطفال کو 2017اگست22کے روز بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی قلت کے پیش نظر 60معصوم بچو ں کی موت کے پیش نظر برطرف کردیاگیاتھا۔اس معاملے میں اگلی سنوائی کے لئے 5اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔

موجودہ تحریری درخواست میں ڈاکٹر کفیل خان 22اگست2017کو انہیں برطرف کرنے کے فیصلے کوچیالنج کیا ہے۔

ایک ایڈیشنل چیالنج بھی 24فبروری 2020کو ڈسپلنری اتھاریٹی نے ایک حکم نامہ منظور کیاتھا‘ جس کو تحقیقاتی افیسر کے حصہ میں رپورٹ کے طور پر پیش کیاتھا‘ جس میں انکوائری افیسر کی جانب سے عائد دو الزامات کا ازسر نو جائزہ لینے اور دوبارہ تحقیقات کرنے کے احکامات دئے گئے تھے۔