الہ آباد : چار ریلوے اسٹیشنوں کے نام تبدیل

   

پریاگ راج21فروری(سیاست ڈاٹ کام )انڈین ریلوے نے اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے چار ریلوے اسٹیشنوں کا نام تبدیل کردیا ہے ۔جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اب الہ آباد جکشن‘پریاگ راج جکشن’ کے نام سے جانا جائے گا اسی طرح سے پریاگ راج میں واقع الہ آباد سٹی اب ‘پریاگ راج رام باغ’،الہ آباد چھیوکی‘پریاگ راج چھیوکی’، اور پریاگ گھاٹ‘پریاگ راج سنگم’ کے نام سے جانے جائیں گے ۔مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا‘‘ مرکزی اور ریاستی حکومت نے پریاگ راج میں واقع چار اسٹیشنوں ،الہ آباد جکشن،الہ آباد سٹی،الہ آباد چھیوکی اور پریاگ گھاٹ اسٹیشنوں کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا نام اب پریاگ راج سے شروع ہوگا۔ حکومت کا یہ فیصلہ شہر کے پرانے شناخت کو واپس لائے گا۔اس سے قبل 18 اکتوبر 2018 کو اترپردیش حکومت نے 2019 کمبھ میلہ سے عین قبل الہ آباد کا نام تبدیل کر کے پریاگ راج کردیا تھا اس کے بعد جنوری 2019 میں مرکزی حکومت نے اسے منظوری فراہم کردی تھی۔تاہم اسٹیشن کا نام حکومت نے ضلع کا نام تبدیل کرنے کے ڈیڑھ سال بعد کیا ہے ۔

اجمیر کارپوریشن کو 26 بسیں مختص
اجمیر21فروری (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے اجمیر کو الاٹ کی گئی نئی 26 بسیں اجمیر پہنچ گئی ہیں۔روڈویز کے ذرائع نے آج بتایا کہ ان کا رجسٹریشن کرانے اور فاسٹ ٹیگز لگوانے کے بعد انہیں لمبے راستے پر چلایا جائے گا، تاکہ مسافروں کو بہترین سہولت مل سکے اور روڈوئیز کی اچھی آمدنی ہو سکے ۔ذرائع نے بتایا کہ روڈویز کارپوریشن انتظامیہ نے پوری ریاست کے لئے نئی بسوں کو اپنے بیڑے میں شامل کیا ہے ۔ اجمیر بھیجی گئیں بسوں میں سے 20 بسیں اجیمیرو اگار کیلئے اور چھ بسیں اجمیر اگار کو دی گئی ہیں۔