الیکشن مارچ۔ اپریل میں ہوجائیں گے: عمران خان

   

اسلام آباد : سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری پیش گوئی ہے کہ انتخابات مارچ اپریل میں ہوجائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کنٹرولڈ ہے، جنرل باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کر رکھی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کے لییجائیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے مجھ سے زیادہ بیرونِ ملک دورے کیے، اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو کیا بلاول کے یہ نجی دورے ہیں؟۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں، ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔