الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں :عمر عبداللہ

   

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اننت نات راجوری لوک سبھا نشست کے لئے انتخابات موخر نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ مطالبہ تمام پارٹیوں کا نہیں ہے بلکہ ایسی پارٹیوں کا ہے جن کے امیدوار اس سیٹ پر الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہماری بات پر غور نہیں کیا گیا تو ہم سمجھیں گے کہ الیکشن کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہہماری الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ اس طرح کا قدم نہ اٹھائے بلکہ جموں وکشمیر انتظامیہ کو مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایت دیں’۔بتادیں کہ کچھ سیاسی پارٹیوں اور امیداروں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو اننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے انتخابات کی تاریخ کو موخر کرنے کیلئے ایک مکتوب بھیجا ہے ۔عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہاکہہم الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسا قدم نہ اٹھائے ، یہ تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں ہے بلکہ خط کچھ ایسی پارٹیوں نے لکھا ہے جن کے امید وار یہ الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں۔