الیکشن میں دھاندلی :پاکستان تحریک انصاف کا آج پُرامن احتجاج

   

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعمیرنیازی نے الیکشن میں دھاندلی پر کل پُرامن احتجاج کا اعلان کردیا اور کہا عوام کل دوپہر نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں۔عمیرنیازی نے میڈیا سے کہا کہ 50 سیٹوں والا کیسے اپنی جیت کا اعلان کر سکتا ہے ۔ پی ٹی آئی مرکز، پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں حکومت بنائے گی۔بیرسٹرعمیرنیازی کا کہنا تھا کہ قوم کے مینڈیٹ کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے ، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ معیشت زمین بوس ہو چکی ہے۔ ملکی معیشت کو استحکام کی ضرورت ہے ۔نواز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کا ٹریک ریکارڈ ہے ہر بار ملک کو ڈیفالٹ کر کے گئے ۔ صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو پاکستان اس بحران سے بچ جاتا۔