جالندھر: جالندھر میں آزادانہ، منصفانہ اور پرامن اسمبلی انتخابات کے لیے مرکزی نیم فوجی دستے کی 54 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر گھنشیام تھوری نے جمعہ کے روز کہا کہ پرامن اور منصفانہ طریقے سے اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے جالندھر انتظامیہ کے ذریعہ پولیس اور سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع کے تمام نو اسمبلی حلقوں میں سی اے پی ایف کی کل 54 کمپنیوں کی تعیناتی کے لیے پولیس اور سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔