عام آدمی پارٹی نے بدھ کو دہلی کے تین میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہ کرنے پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت کے قتل کا دن ہے الیکشن کمیشن مرکز میں بی جے پی سے خوفزدہ ہے ایسا آئین کیسے زندہ رہے گا مرکزی حکومت نے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا اور الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان روک دیا۔ بی جے پی نے 15 سال سے دہلی میں کرپشن کی ہے۔ آج AAP کی 272 میں سے 250 سیٹیں آ رہی ہیں دلّی میں یہ بات آئی کہ ایم سی ڈی میں بی جے پی نے گھبرا کر تاریخ ملتوی کردی انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں انتخابات کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ لوگ بی جے پی کی کرتوتوں کو جانتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کیوں جھک گیا الیکشن کمیشن مرکزی حکومت اور بی جے پی کے سامنے جھک گیا ہے۔ کیا مودی جی کل ہارنے کے ڈر سے ملک کے انتخابات ملتوی کر دیں گے اگر بی جے پی ہار رہی ہے تو اچھا کام کرو اور الیکشن کے ڈر سے مت بھاگو۔ میں بی جے پی کو بتانا چاہتا ہوں کہ تم خوف سے کیوں بھاگ رہے ہو، الیکشن کرواؤ، لوگوں کے لیے اچھا کام کرو۔ دہلی حکومت کو کارپوریشن کے انضمام کے سلسلے میں مرکزی حکومت سے کوئی تجویز یا اطلاع نہیں ملی ہے۔