الیکشن کمیشن نے سابق ڈی جی پی انجنی کمار کی معطلی برخواست کردی

   

حیدرآباد : /12 ڈسمبر (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے سابق ڈی جی پی انجنی کمار کی معطلی منسوخ کردی ہے ۔ کمیشن نے انجنی کمار کی کی اپیل پر غور کرکے معطلی ختم کردی۔ کمیشن نے ووٹوں کی گنتی کے دن انجنی کمار کی پردیش کانگریس صدر ریونت ریڈی سے ملاقات پر ازخود کارروائی کرکے معطل کردیا تھا ۔ کمیشن نے ریونت ریڈی سے ملاقات کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے کر کارروائی کی تھی ۔ معطلی پر انجنی کمار نے الیکشن کمیشن سے فیصلہ پر نظرثانی کی درخواست کی تھی جس پر چیف الیکشن کمیشن راجیو کمار نے معطلی برخواست کردی ۔