الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے جمہوریت کو خطرہ: چندرابابو نائیڈو

,

   

بیالٹ پیپرسسٹم بحال کرنے کی ضرورت ۔ ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کے دعوے کے بعد صدر تلگودیشم کا ردعمل
حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) ملک میں بیالٹ پیپر سسٹم بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیف منسٹر آندھراپردیش چندرابابو نائیڈو نے دعویٰ کیاکہ ہیکرس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کئے جانے کو ثابت کیا ہے۔ صدر تلگودیشم نے کہاکہ ای وی ایم اب جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔ اُنھوں نے پارٹی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ سائبر ہائیکرس کے دعوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے چوکسی اختیار کریں۔ اپنی ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ پارٹی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے مطالبہ کیاکہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ اِس خصوص میں تمام سیاسی پارٹیوں کی رائے حاصل کرے اور فوری طور پر پیپر بیالٹ سسٹم کو بحال کرے۔ اِن کا یہ تبصرہ ایک دن بعد آیا جبکہ کل خود ساختہ ہندوستانی سائبر ماہر نے لندن میں پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ای وی ایمس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے اور 2014 ء کے پارلیمانی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں کی گئی ہیں۔