جرمنی اور جاپان کی حصہ داری میں اضافہ، ماحولیاتی آلودگی پر کنٹرول کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کا رجحان
حیدرآباد۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے دنیا بھر میں الیکٹرک موٹر گاڑیوں کے استعمال کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ چین اور امریکہ کے علاوہ جرمنی اور جاپان میں تیار کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی جس برانڈ کو زیادہ پذیرائی ملی ہے وہ چین کی BYD کمپنی کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیاں ہیں جن کی عالمی مارکٹ میں حصہ داری 14.8 فیصد درج کی گئی ہے۔ ٹیسلا کی تیار کردہ گاڑیوں عالمی سطح پر الیکٹرک وہیکل کے زمرہ میں 11.8 فیصد حصہ داری رکھتی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور ان کی مقبولیت کے معاملہ میں چین کی کئی کمپنیوں کے تیار کردہ گاڑیاں شامل ہیں جن میں Geely آٹو، SAIC موٹر، LEAP موٹر اور Li آٹو برانڈ کی گاڑیاں شامل ہیں۔ جرمنی کی ووکس ویگن اور بی ایم ڈبلیو گروپ کی گاڑیوں کو بھی عالمی مارکٹ میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ ہونڈائی موٹر گروپ اور KIA برانڈ کی الیکٹرک گاڑیوں کی حصہ داری 4.6 فیصد درج کی گئی ہے۔ جاپان کی ٹویوٹا کمپنی کی گاڑیوں کو عالمی مارکٹ میں 2.8 فیصد حصہ داری ملی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے معاملہ میں اگرچہ ترقی یافتہ ممالک نے سبقت حاصل کی ہے لیکن ہندوستان میں بھی بعض کمپنیوں نے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا آغاز کیا ہے۔ عالمی سطح پر مارکٹ میں ہندوستانی کمپنیوں سے زیادہ بیرونی کمپنیوں کی گاڑیوں کو پذیرائی ملی ہے۔ 1؍F