امارات میں جادو ٹوناکرنے والے 7 افراد کو جیل، 50 ہزار درہم جرمانہ

   

دبئی: متحدہ عرب امارات میں جادو ٹونا کرنے پر7افراد کو جیل اور50ہزاردرہم جرمانے کی سزا سنادی گئی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سزا پانے والوں میں سے ایک نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس400سال پرانا جن موجود ہے۔پبلک پراسیکیوشن نے کیس کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص نے اطلاع دی کہ وہ مدعا علیہان کے ہتھکنڈوں کا شکار ہوا۔ ایک ملزم نے کہا کہ وہ جنوں کے بادشاہوں کے بادشاہ کے پاس تھا جو 400 سال سے زیادہ پرانا تھا۔ باقی مدعاعلیہان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ایک جن ہے جو لوگوں کو شفا بخش سکتا ہے۔پراسیکیوشن کے مطابق ان ساتوں کو جادو ٹونے، دھوکہ دہی اور کالے جادو کے لیے استعمال ہونے والے مواد کے قبضے کے الزام میں عدالت سے رجوع کیا گیا، بعد میں انہیں 6ماہ قید کی سزا سنائی گئی اور عدالتی فیس کے علاوہ 50ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔