امارات میں خاتون نے مرد کا منہ نوچ لیا، قید و جرمانے کی سزا

   

دبئی :متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ کی وفاقی عدالت نے خاتون کو ایک شخص پر حملے کا مجرم قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور تین ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔الامارات الیوم کے مطابق متاثرہ شخص نے شکایت درج کرائی کہ ’رہائشی عمارت میں جہاں وہ قیام پذیر تھا داخل ہو رہا تھا کہ اچانک ایک خاتون نے حملہ کر دیا اور بدکلامی کی۔جب اس نے پولیس سے شکایت کی تو خاتون نے طیش میں آکر اس کے چہرے کو ناخنوں سے نوچا جس کے باعث 20 دن تک وہ ڈیوٹی پر نہیں جاسکا۔متاثرہ شخص نے پولیس ا سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے خاتون کو طلب کر کے ان کا بیان ریکارڈ کیا۔ خاتون نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کر لیا۔ ان کا کیس پبلک پراسیکیوشن میں بھیج دیا گیا ہے۔