امارات میں سائبر حملے 250 فیصد تک بڑھ گئے

   

ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال کے دوران سائبر حملوں میں 250فیصد اضافہ ہوا۔ ڈیجیٹل سائبرڈیفنس کی رپورٹ کے مطابق پاسورڈ چوری ہونے سے سائبر حملوں کا ا?غاز ہوا، تاہم سائبر سیکورٹی نے ان حملوں کو ناکام بنایا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سائبر حملوں نے مشرق وسطیٰ میں ساڑھے 10لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچایا۔ 2019 ء کے مقابلے میں 2020 ء میں 33 فیصد سے زائد خاندانوں کو معاشی نقصان پہنچا۔ امریکا کے بعد مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ حملے کیے گئے۔