امارات میں کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے زیادہ

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کم ہو رہے ہیں۔ پیر کو پچھلے 24گھنٹے میں ایک ہزار 60 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 10 ہزار 438 ہوگئی ہے۔امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’پچھلے 24گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی الات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 90 ہزار 691 ٹسٹ کیے گئے‘۔ وزارت نے بتایا کہ’ پچھلے 24گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 چل بسے،مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 24 ہوگئی‘۔بیان میں کہا گیا کہ متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 659 مکمل صحت یاب ہوگئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 92 ہزار 585 ہوگئی ہے۔ وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق’ پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 29 ہزار 480 خوراکیں دی گئی ہیں۔اب تک ویکسین کی مجموعی طور پر ایک کروڑ 77 لاکھ 28 ہزار 966 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘-