امارات کی ثالثی میں روسی اور یوکرینیفوجی قیدیوں کا تبادلہ

   

کیف / ماسکو : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ انہوں نے روس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیاہے۔سوشل میڈیا پر زیلنسکی نے کہا ہیکہ 189 یوکرینی باشندوں کو، جن میں 187 فوجی اور 2 شہری شامل ہیں، کو تبادلے کے دائرہ کار میں رہا کر دیا گیا ہے اور وہ اس معاملے پر کام جاری رکھیں گے۔روسی وزارت دفاع کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں درج ذیل بیانات دیے گئے: “مذاکراتی عمل کے نتیجے میں، 150 روسی فوجیوں کو کیف انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔ اس کے بدلے میں 150 یوکرینی فوجیوں کو واپس کر دیا گیا ہے۔ رہا کیے گئے روسی فوجی بیلاروس میں ہیں جنہیں وزارت صحت کے مراکز میں علاج کروانے کے لیے بھیجا گیا ہے “متحدہ عرب امارات نے روسی فوجیوں کی رہائی کے عمل میں انسانی بنیادوں پر ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔”