امام الحق کے پاس فخر زمان کا ریکارڈ برابر کرنے کا موقع

   

لاہور ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم کے اوپنر امام الحق کے پاس اپنے ساتھی کھلاڑی فخر زمان کا تیز ترین ہزا ر ون ڈے رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ برابر کرنے کا موقع آگیا ہے ۔ 23سالہ امام الحق اب تک17میچوں میں64.64کی اوسط سے 905رنزا سکور کرچکے ہیں جن میں 4سنچریاں اور4نصف سنچریاں شامل ہیں ۔انہوں نے 82.12کے اسٹرائیک ریٹ سے یہ رنزا سکور کیے ہیں ۔اگر امام الحق منگل کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن میں شیڈول دوسرے ون ڈے میں 95رنزا سکور کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ اپنے ساتھی اوپنر فخر زمان کا ونڈے کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 1000رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ برابر کردیں گے ۔