نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو عام ا?دمی پارٹی (اے اے پی) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو منی لانڈرنگ کیس میں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ خصوصی جج راکیش سیال نے کہا کہ امانت اللہ خان 23ستمبر تک عدالتی حراست میں رہیں گے۔جج نے یہ حکم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے عدالت کو بتانے کے بعد دیا کہ ملزم کو اس وقت مزید حراست میں رکھنے کی ضرورت نہیں تھی اور اسے عدالتی تحویل میں بھیجنے کی درخواست کی۔ امانت اللہ خان کو پہلے دی گئی ای ڈی کی سات دن کی تحویل کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔