امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری داخلہ ، اہلیتی امتحان

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کے لیے اہلیتی امتحان 28 اپریل کو حیدرآباد اور تلنگانہ بھر میں رکھا گیا ہے ۔ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے ۔ مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے گریجویشن کی تکمیل کرسکتے ہیں ۔ایس ایس سی / انٹر ناکام طلبہ کو ڈگری کرنے کی سہولت ہے ۔ اوپن یونیورسٹی ڈگری داخلے کے لیے آدھار کارڈ زیراکس فوٹو کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 11 بجے تا شام 7 بجے تک رجوع ہوسکتے ہیں ۔ پرانے شہر میں ایم آئی جی ایس جلو خانہ موتی گلی پر 24510012 پر ربط کریں ۔۔