حیدرآباد۔11 اکتوبر (یواین آئی) تلنگانہ کے امرآباد ٹائیگر ریزرو میں شیر کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس منظر کو ضلع فارسٹ آفیسر روہت گوپیڈی نے ٹویٹر پر شیئر کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ اپنی روزمرہ کی ڈیوٹی کیلئے وہ رات میں پٹرولنگ ڈیوٹی پر گئے جہاں انہیں یہ جانور نظرآیا۔انہوں نے فوری سل فون میں اس کی ویڈیو قیدکرلی اور اس کو ٹوئیٹر کے ذریعہ پوسٹ کیا۔ ایک منٹ اور دس سیکنڈ کی ویڈیو میں شیر واضح نظرآرہا ہے ۔ آئی ایف ایس آفیسر روہت کے ٹویٹ پر کئی افراد نے ردعمل دیا۔ سینئر آئی ایف ایس موہن پرگین نے کہا کہ وہ وہاں کام کر چکے ہیں تاہم انہوں نے کبھی شیر نہیں دیکھا۔ روہت نے کہا کہ شیر کو دیکھتے کر وہ حیران رہ گئے ۔ انہوں نے پہلی بار شیر کو یہاں دیکھا۔