امرآباد ٹائیگر ریزرو میں یورینیم ذخیرہ کیلئے سروے

,

   

حیدرآباد۔11 جولائی (سیاست نیوز) وزارت جنگلات و ماحولیات نے اٹامک منرلس ڈائریکٹوریٹ (اے ایم ڈی) کو امرآباد ٹائیگر ریزرو میں یورینیم کے ذخائر کیلئے سروے کرانے کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔ 22 مئی کو ٹائیگر ریزرو میں سروے کرانے کیلئے وزارت جنگلات کے مشاورتی بورڈس سے اجازت حاصل ہونے کے بعد اے ایم ڈی ٹائیگر ریزرو میں جگہ کی تلاش شروع کردی ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا امرآباد ٹائیگرو ریزرو میں یورینیم کے ذخائر کئے جائیں گے؟ اس کی دستیابی کا معیار اور مقدار کیا ہوگا، یہ بھی غور طلب ہے۔ یہ سوالات اٹامک منرل ڈائریکٹر فار ریسرچ کو سروے کرانے کی منظوری ملنے کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ تلنگانہ کے اضلاع نلگنڈہ اور ناگرکرنول کے درمیان واقع جنگلات میں سروے کرانے کیلئے اُصولی طور پر اجازت ملی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اٹامک منرل ڈائریکٹوریٹ کو مرکزی وزارت جنگلات و ماحولیات کے مشاورتی بورڈ سے منظوری حاصل ہوئی ہے کہ وہ یورینیم کے ذخائر کرنے کیلئے ان جنگلات میں سروے کروائے۔ ڈائریکٹوریٹ نے مرکزی وزارت جنگلات کی جانب سے طلب کردہ تفصیلات کو بھی فراہم کیا ہے۔ مرکز اور ریاست کے وائیلڈ لائف بورڈس نے بھی سروے کیلئے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔