امرتسر میں دو پاکستانی ڈرون برآمد

   

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے منگل کو پنجاب کے ضلع امرتسر کے سرحدی گاؤں سے چینی ساختہ دو پاکستانی ڈرون برآمدکئے ہیں۔بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ صبح تقریباًساڑھے سات بجے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے سرحد پرلگی باڑ سے پہلے ایریا ڈومنیشن گشت کرتے ہوئے راجاتال کے قریب کھیتوں میں ایک ڈرون برآمد کیا۔