امرتسر میں پاکستانی ڈرون برآمد

   

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس نے پنجاب امرتسر میں ایک پاکستانی ڈرون اور ایک کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد کی ہے ۔بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ 28 مارچ کو بی ایس ایف جوانوں نے امرتسر کے سرحدی علاقے میں اپنی ڈیوٹی پوسٹ کے قریب غیر معمولی آوازیں سنی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف دستوں نے مشتبہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی میں انہوں نے چھوٹا کواڈ کاپٹر ڈرون (ڈی جے آئی ماوک 3) ضلع امرتسر کے ڈوکے گاؤں کے قریب ایک کھیت سے برآمد کیا۔