امریکہ۔ ٹیکساس اسکول میں فائرنگ میں 18بچے اور 3بالغ ہلاک

,

   

بائیڈن نے ہفتہ کے روز امریکی پرچم کو غروب آفتا ب تک نصف پر لہرانے کا حکم دیاہے
ہیوسٹن۔ امریکی کی تاریخ میں ایک بدترین فائرینگ جس میں ایک 18سالہ بندوق بردار نے 21افراد بشمول 18معصوم بچوں کوہلاک کردیا اور متعدد افراد ریاست ٹیکساس کے ایلمنٹری اسکول میں شدید طور پر زخمی ہوئی ہے‘ بعدازاں پولیس فائیرنگ میں حملہ آوارکا بھی صفایاہوگیاہے۔

یہ فائرنگ کا واقعہ منگل کے روز دن میں 11:30بجے کیق ریب سین انٹونیو سے 134کیلومیٹر دور ٹیکساس کے شہر یووالڈا کے روب ایلمنٹری اسکول میں پیش آیاہے۔ ٹیکساس گورنر گریگ ایبوڈ نے قاتل کی شناخت جہاں پر اسکول ہے اس علاقے کے رہنے والے سالویڈار روموس کے طور پر کی ہے۔

مذکورہ حملہ آور کی منشاء اب تک واضح نہیں ہوئی ہے۔شام کے وقت ایبوڈ نے کہاکہ ”اس نے گولی مارکر خوفناک او رناقابل فہم طریقے سے قتل کیاہے۔ چودھ بچے اور ایک ٹیچر ہلاک ہوگئے ہیں“ بعدازاں مرنے والوں کی تعداد 19بچوں اور تین بالغوں کی ہلاکت تک پہنچ گئی ہے۔

ایبوڈ نے کہاکہ قانون نفاذ کرنے والے دوعہدیداروں کو گولی لگی ہے مگر ان کے صحت یاب ہونے کی امید ہے۔قانون نفاذ کرنے والے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ روموس کے پاس ایک ہینڈ گن‘ او رایک اے آر 15نیم اٹومیٹک رائفل تھی۔ اس کے علاوہ شوٹر کے پاس اونچی گنجائش کے اصلحہ پر مشتمل میگزین بھی تھی

YouTube video

مرنے والوں کے نام اور دیگر تفصیلات اب بھی جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ اسکول ویب سائیڈ کے بموجب ان اسٹوڈنٹس کی عمر5سالوں سے 11سالوں تک کی تھی۔ یووالڈاپولیس چیف پیٹی ارینڈونڈو نے کہاکہ ”بڑے پیمانے پر اموات صبح11:30کے قریب روبو ایلمنٹری اسکول میں پیش ائے ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ قتل تنہا بھیڑے طور پر ردعمل پیش کررہاتھا‘ جو پولیس کی جوابی کاروائی میں مارا گیاہے۔ متوفی بچے اسکول تیسرے اور چوتھی گریڈ میں زیر تعلیم تھے جس کی عمر 7سے 11سال کی تھی۔

جاپان سے جہاں کوئیڈ سمٹ میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کو اس فائرینگ کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔ان کی پریس سکریٹری کرائنا جین پیرا نے نے کہاکہ بائیڈن واشنگٹن واپسی کے بعد رات میں اس فائرینگ کے متعلق میڈیا سے خطاب کریں گے۔

ایک ٹوئٹ میں جین پیرا نے لکھا کہ”ان (بائیڈن کی) کی دعائیں اس ہولناک واقعہ سے غمزدہ گھر والوں کے ساتھ ہیں“

ٹیکساس میں ہونے والی ہلاکتوں کی یاد میں بائیڈن نے ہفتہ کے روز امریکی پرچم کو غروب آفتا ب تک نصف پر لہرانے کا حکم دیاہے۔ امریکی پرچم تمام عوامی عمارتوں‘ میدانوں‘ ملٹری پوسٹس‘ بحری اسٹیشنوں‘ سفارت خانوں‘ کونسلر دفاتر اور ملٹری سہولتوں میں نصف سطح پر لہرایاجائے گا۔


یوالڈا میں جہاں فائرینگ کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں‘ تمام اسکولوں کو مقفل کردیاگیاہے۔ مصدقہ اموات میں اضافہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی اب تک کوئی تعدا د جاری نہیں کی گئی ہے۔


ریاست بھر میں ٹیکساس کے لوگ سوگ اورغم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔


امریکی سینٹر جان کورنیان (آر۔ ٹی ایکس) نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”آج ساری ریاست ٹیکساس غم میں ہے۔ روب ایلمنٹری اسکول میں فائیرنگ ہر والدین وار ٹیچروں کے لئے ایک دہشت ناک خواب ہے۔

میں اسپتال میں زیر علاج لوگوں اور ان کے اپنوں اور جنھوں نے اپنی جان گنوائی ہے ان تمام کے لئے دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہوں“