امریکہ اور آسٹریلیا کا اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ

   

نیویارک / کینبرا : امریکہ نے غزہ میں 6 ہفتے کیلئے جنگ بندی اور آسٹریلیا نے اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ جنگ میں پالیسیاں تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال دردناک ہے، اضافی امداد بھجوا رہے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے معاہدے میں غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کیلئے کام کریں گے۔دوسری جانب آسٹریلوی وزیرخارجہ پینی وونگ نے بھی اسرائیل کوغزہ جنگ میں اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔پینی وونگ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہوغزہ جنگ میں اپنی پالیسیوں سے اسرائیل کو کمزور کر رہے ہیں۔
طیارہ خطرناک حادثہ سے بال بال بچ گیا،50مسافر زخمی
سڈنی : آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جانے والی چلی ائیرلائنز کی پرواز خطرناک حادثہ سے بال بال بچ گئی۔چلی ائیرلائن کا بوئنگ 787 طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث دوران پرواز اچانک نیچے جانے لگا، طیارے میں شدید جھٹکوں سے 50 افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق جہاز کے اچانک نیچے کی جانب جانے کی وجہ سے کئی لوگ اپنی نشستوں سے اچھل گئے اور طیارے کی چھت سے ٹکرائے، واقعے میں ٹکر کی شدت سے بعض مسافروں کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں۔