امریکہ اور برطانیہ کے یمن بندرگاہ پر فضائی حملے

   

صنعاء : امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے تیل برآمد کرنے والے اہم ٹرمینل راس عیسیٰ کی بندرگاہ پر فضائی حملے کیے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے صوبہ الحدیدہ میں بندرگاہ پر فضائی حملہ کیا۔ یہ فضائی حملے ایسے وقت میں کیے گئے گزشتہ روز حوثیوں نے خلیج عدن میں برطانوی تیل بردار جہاز پر میزائل داغے تھے، حملے کے باعث آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔حوثیوں کے ترجمان نے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ غزہ پر اسرائیل اور بحیرہ احمر میں امریکی اور برطانوی جارحیت کے جواب میں حملہ کیا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں کے حملے میں جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔