امریکہ اور سینیگل پری کوارٹر فائنلز میں داخل

   

قطر۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ہوئے مقابلوں کے بعد ٹیموں کے پری کوارٹر فائنل کی صورتحال واضح ہو رہی ہے۔ اب تک 9 ٹیمیں پری کوارٹر فائنل یعنی راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ اس میں فرانس، پرتگال، نیدرلینڈ، سینیگل، برازیل، انگلینڈ اورامریکہ شامل ہیں۔ باقی ٹیموں میں سے 7 ٹیموں کا ابھی کوالیفائی کرنا باقی ہے۔ منگل کو ہونے والے میچ کے بعد گروپ اے کی تصویر واضح ہوگئی ہے۔ نیدرلینڈ نے قطر کو شکست دے کرکوالیفائی کر لیا۔ اور ایکواڈور اور سینیگل کے درمیان ہونے والے ڈیتھ میچ میں سینیگل نے جیت حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی نیدرلینڈ اور سینیگل اب پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں کھیلیں گے۔ سینیگل 2014 کے بعد پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا۔ جبکہ قطر ورلڈکپ کی تاریخ کا پہلا ایسا میزبان بن گیا جو ایک بھی میچ نہیں جیت سکا۔ ارجنٹینا کو گروپ سی میں آگے جانے کے لیے اگلا میچ جیتنا ہوگا۔گروپ سی میں پولینڈ، ارجنٹینا، سعودی عرب اور میکسیکو ہیں۔ پولینڈ ایک ڈرا اور ایک جیت کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ارجنٹینا 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔