امریکہ اپنی اصلاح کرے : چینی وزارت تجارت

   

بیجنگ ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینی وزارت تجارت نے کہا ہیکہ محصولات کے شعبے میں بڑی نقصان دہ جنگ کے خاتمہ کیلئے امریکہ اگر چین کیساتھ مذاکرات کے تسلسل کا خواہشمند ہے، تو واشنگٹن کو اپنے اب تک کے غلط اقدامات کی اصلاح کرنا ہو گی۔
بیجنگ میں وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چینی امریکی تجارتی تنازعہ کے خاتمے کیلئے بات چیت صرف باہمی احترام کی بنیاد پر ہی کامیاب رہیگی۔
امریکہ کی طرف سے چینی ٹیلی کوم کمپنی ہواوے پر لگائی گئی پابندیوں کے تناظر میں ترجمان نے کہا کہ چین اپنے اقتصادی اور تجارتی اداروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔