امریکہ : ترقی پزیر ملکوں کیلئے ویزا قوانین میں سختی

   

واشنگٹن : ایران، افغانستان، میانمار اور متعدد افریقی ممالک امریکہ کی نئی ویزا پالیسی کی زد میں آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ممالک سے امریکہ جانے والے افراد کو 15 ہزار ڈالر کا ویزا بانڈ جمع کروانا ہو گا۔ نئے امیگریشن قانون کا اطلاق 24 دسمبر سے آئندہ 6 ماہ کے لیے ہو گا۔ نئے قانون کا اطلاق B ٹائپ ویزا حاصل کرنے والے ترقی پذیر ممالک کے باشندوں پر ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ پہلے بھی ویزوں کی اجرائی میں سختی اختیار کرچکا ہے۔