امریکہ دنیا کی قیادت کیلئے تیار ہے: بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کی قیادت سے پیچھے نہیں ہٹے گا بلکہ دنیا کی قیادت کرتے ہوئے مخالفین کا مقابلہ اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر چلے گا۔ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر نے منگل کو ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں خارجہ اور قومی سلامتی کے اْمور سے متعلق اپنی نامزد کردہ ٹیم کے تعارفی سیشن کے دوران کیا۔جو بائیڈن نے کہا کہ میری منتخب کردہ ٹیم اس پختہ یقین پر اعتماد رکھتی ہے کہ جب امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تو زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔ اسی طرح ہم غیر ضروری فوجی تنازعات میں ملوث ہوئے بغیر امریکہ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔