واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے ساتھ مشترکہ جوہری مشقوں پر بات نہیں کر رہا ہے ۔ سک یول نے دی چوسن البو اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کی جانب سے جوہری خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکی جوہری افواج کی شرکت کے ساتھ مشترکہ طور پرمنصوبہ بندی کرنے اورمشق کیلئے امریکہ کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
وہیں، جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ جوہری مشقوں کے معاملے پر ایک سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا ’’نہیں‘‘۔