نیویارک : امریکہ کی ریاست کیلیوفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں کل 6.4کی شدت سے زلزلے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔ہمبولٹ ہنگامی حالات ڈائریکٹریٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سان فرانسسکو سے 343 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع علاقے فرنڈیل میں 6.4کی شدت سے زلزلے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔زلزلے کے بعد کم از کم 80 ضمنی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن میں سب سے بڑا جھٹکا 6.4کی شدت کا تھا۔ زلزلے کی وجہ سے متعدد عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا اور ہزاروں مکانات کے لئے پانی اور بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔