حیدرآباد۔27دسمبر(یواین آئی) امریکہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے 5افرادہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ٹیکساس ہائی وے پر پیش آیا۔ مہلوکین کا تعلق اے پی کے املاپورسے ہے۔یہ تمام مہلوکین مامڈی ورم کے رکن اسمبلی پی ستیش کے رشتہ دار بتائے گئے ہیں۔اس حادثہ کے بعد غم کا ماحول ہے۔