امریکہ میں سڑک حادثہ۔آندھرا کی 3خواتین ہلاک

,

   

حیدرآباد: 27؍ستمبر ( یو این آئی) امریکہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی تین خواتین کی موت ہو گئی۔ تلگوایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ(تانا) بورڈ کے رکن ڈاکٹر کوڈالی ناگیندر سرینواس کی بیوی اور ان کی دو بیٹیوں کی اس حادثہ میں موت ہوگئی۔ ضلع کرشنا کے پالمیرو منڈل کے کرومادلی علاقہ سے تعلق رکھنے والا سرینواس کا خاندان ہیوسٹن میں مقیم تھا۔ سرینواس کی بیوی وانی اپنی دونوں بیٹیوں کو کالج سے لا رہی تھیں کہ وین نے کار کو ٹکر مار دی جس میں دو کی موت ہو گئی جبکہ ایک کی علاج کے دوران موت واقع ہوگئی۔