امریکہ میں سڑک حادثہ کریم نگر کا طالب علم ہلاک

   

حیدرآباد 21 اپریل ( سیاست نیوز ) امریکہ میں سڑک حادثہ میں کریم نگر حضور آباد کا طالب علم ہلاک ہو گیا۔ 20 سالہ نویش جو ڈاکٹر نوین و سواتی کا بیٹا تھا گذشتہ سال کمپیوٹر سائنس کی تعلیم کیلئے امریکہ گیا تھا۔ وہ اریزونا یونیورسٹی میں سال دوم میں زیر تعلیم تھا۔ وہ کالج سے بذریعہ کار واپس ہو رہا تھا کہ اس کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی ایک کار نے ٹکر دے دی۔ نیویش اور ساتھی ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع ایریزونا پولیس نے مہلوک طالب علم کے ماں باپ کو دی۔