شمالی کیرولائنا: امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین سے پھیلی تباہی اور شدید ہو گئی ہے ، 6 ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد 130 ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو تیس ہو گئی ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار دیکھنے کے بعد طوفان کے نتیجے میں 600 سے زیادہ اموات کا خدشہ ہے ، یہ افراد لاپتہ ہیں۔طوفان کے باعث شمالی کیرولائنا میں سیکڑوں سڑکیں بند ہیں، اور 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اب بھی بجلی سے محروم ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن طوفان سے متاثرہ علاقوں کا جلد دورہ کریں گے ، حکام نے تباہی کے فضائی مناظر کی ویڈیوز جاری کر دی ہیں، نقصان کا تخمینہ سو ارب ڈالر لگایا گیا ہے ۔جو بائیڈن نے طوفان کے اثرات کو حیرت انگیز قرار دیا، پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کیلئے امریکی کانگریس سے اضافی فنڈنگ پیکیج کی درخواست کرنی پڑ سکتی ہے ۔فلوریڈا، جارجیا، جنوبی کیرولائنا اور ٹینیسی کے سخت متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، بحالی اور صفائی کی کارروائیاں جاری ہیں ۔