امریکہ میں منکی پاکس کے 28,000 سے زیادہ معاملے درج:سی ڈی سی

   

لاس اینجلس: امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مراکز (سی ڈی سی) نے ملک میں منکی پاکس کے 28,000 سے زیادہ معاملات کی تصدیق کی ہے ۔ چہارشنبہ تک جاری ہونے والے سی ڈی سی کے ڈیٹا کے مطابق، منگل تک، کیلیفورنیا میں 5,372 معاملے ، اس کے بعد نیویارک میں 4,082 اور فلوریڈا کی ریاست میں 2,697 معاملے ہیں ۔ ڈیٹا کے مطابق ملک میں اس بیماری سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مقامی محکمہ صحت نے شکاگو اور نیویارک میں دو دو اور نیواڈا اور میری لینڈ میں ایک ایک موت کی تصدیق کی ہے ۔