امریکہ میں مچھرمار ڈرون کی آزمائش کامیاب

   

کیلیفورنیا: امریکہ میں ڈرون سے ایک انوکھا کام لیا گیا ہے۔ اس بار وہ مچھرمار اسپرے کررہے ہیں جس میں غیرمعمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصوں کے تالابوں، دلدلی علاقوں اور پانی میں گھری دبیز گھاس کے پر ڈرون کے ذریعے چھوٹے ذرات اسپرے کئے گئے ہیں۔ ان ذرات میں بیکٹیریا موجود ہیں جو مچھروں کے کیڑوں (لاروا) کو تلف کرتے ہیں۔ اس کا مقصد مچھروں کی انسانوں تک رسائی کو روکنا ہے کیلیفورنیا میں ہرسال برسات کے بعد مچھروں کی بڑی تعداد انسانوں کے لیے سوہانِ روح بن جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جامعہ کیلیفورنیا کے ماہرین نے اس دلدلی علاقیمیں مچھروں کی نرسری تباہ کرنے کے لیے ڈرون بنائے ہیں۔ 2000 مربع کلومیٹروسیع اس علاقے میں عام علاقوں کے مقابلے میں تین گنا زائد مچھر پیدا ہوتے ہیں۔