امریکہ میں پہلی بار سابق صدر کیخلاف مجرمانہ مقدمہ کا آغاز

   

واشنگٹن :امریکہ میں کسی بھی سابق صدر کے خلاف پہلے مجرمانہ مقدمے کا آغاز ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز سے مبینہ تعلق کے مقدمے میں پہلے جیوری اراکین کا چناؤ ہوگا۔ اس سلسلے میں مین ہٹن کے رہائشیوں نے عدالت میں حلف لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق عدالت میں ممکنہ جیوری کے 96 اراکین کو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے معنی خیز مسکراہٹ دکھائی۔رپورٹس کے مطابق جیوری کے اراکین یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا ڈونالڈ ٹرمپ نے کاروباری معاملات میں غلط بیانی کرکے اسٹارمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر چھپا کر تو نہیں دیے۔