امریکہ میں ہندوستانی طلباء کی ہلاکت کی تحقیقات جاری

   

نئی دہلی: ہندوستان نے آج کہا کہ امریکہ میں دو ہندوستانی طلباء کی موت کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں اور امریکی انتظامیہ تعاون کر رہی ہے ۔ وزارت خارجہ ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ امریکہ میں ہندوستانی طلباء کی موت اافسوسناک ہے ۔ دو طلبا کی موت ہو گئی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں ۔ ہندوستان قونصل خانہ متاثرین کے لواحقین سے رابطے میں ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے ۔ جیسوال نے کہاامید ہے اس کی وجوہات پر مزید معلومات ملیں گی۔