واشنگٹن : امریکہ نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے دو سودوں کی منظوری دے دی۔ پنٹگان کا کہنا ہے کہ تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے منظور کردہ سودوں کی مالیت 44 کروڑ ڈالر ہے۔ پنٹگان نے کہا کہ اسلحہ سودوں میں گولہ بارود، لاجسٹک سپورٹ کی فروخت شامل ہے۔ واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے 10 سودے کرچکی ہے۔ دوسری طرف چین نے امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی مذمت کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ امریکہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے باز رہے۔
جن پنگ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ورچول شرکت
بیجنگ : نئی دہلی : چین کے صدر شی جن پنگ ہندوستان میں 4 جولائی کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے ورچوئل سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ ایس سی او اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کریں گے۔ ہندوستان نے 4 جولائی کو ہونے والا ایس سی او سالانہ سربراہی اجلاس ورچوئل کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے پہلے ہندوستان میں ایس سی او وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع اجلاس ان پرسن ہوئے تھے، شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت اس سال ہندوستان کے پاس ہے۔