امریکہ کا برقی آلات کی تیاری میں جاپان کے ساتھ کام کرنے کا عزم

   

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ جاپان کے ساتھ مزید گہرے تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صدر جو بائیڈن اور جاپانی وزیراعظم سوگا یوشی ہیدے 16 اپریل کو واشنگٹن میں ملاقات کریں گے، جو بائیڈن کی منصب سنبھالنے کے بعد کسی غیر ملکی رہنماسے پہلی بالمشافہ ملاقات ہوگی۔ جین ساکی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جاپان کے ساتھ برقی آلات کی تیاری میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنا اہم ہے۔