امریکہ کا چین پر ایغور مسلمانوں کیخلاف نسل کشی کا الزام

   

واشنگٹن: سبکدوش ہونے والے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ یغوروں اور وہاں کی اصل مسلم کمیونٹی کو دبا کر نسل کشی کررہی ہے ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن کے مستقبل کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی مائک پومپیو کے بیان سے اتفاق کیا ہے ۔حقوق انسانی گروپوں نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ’’ری ایجوکیشن کیمپ ‘‘کے طور پر گزشتہ کچھ برسوں سے یغوروں کو حراست میں لے رکھا ہے ۔’’اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین زبردستی یغوروں کو مزدوروں کرنے پر مجبور کر رہا ہے ۔ چین کے ساتھ تناؤ امریکی صدر ٹرمپ کے دور حکومت کی خصوصیت رہا ہے ۔ کورونا وبا کے دور میں دونوں ممالک کے مابین تصادم نے تجارتی پالیسیوں کو متاثر کیا ہے ۔