امریکہ کا یوکرین کیلئے 2.5بلین ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان

   

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے یوکرین کو مزید 2.5 بلین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کر دیا گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں یہ 2.5 بلین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا جو کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے یوکرین کو فراہم کر دی جائے گی۔اِس دفاعی پیکیج میں صدراتی ڈرا ڈاون اتھارٹی کے 1.25 بلین ڈالرز بھی شامل ہیں۔امداد میں 1.22 بلین ڈالرز کے طویل مدتی ہتھیار بھی شامل ہیں۔اس ضمن میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس انی شی ایٹیو کے طویل مدتی فنڈز خرچ کیے جا چکے ہیں، جب کہ کوشش ہو گی کہ باقی بچ جانے والی رقم بھی اس کام میں مکمل طور پر استعمال ہو۔

ٹرمپ کی کابینہ کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت
واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف سوسی وائلز نے نو منتخب کابینہ کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سوسی وائلز نے نومنتخب کابینہ کے تمام نامزد امیدواروں کو سینٹ سے تصدیق تک سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔سوسی وائز نے کہا ہے کہ کابینہ کا کوئی بھی نامز د رکن، منتخب صدر یا آنے والی انتظامیہ کے لیے باضابطہ طور پر تقرر تک بات نہیں کرے گا۔یاد رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے افراد کی توثیق کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہو گا۔