امریکہ کی جانب سے ترکیہ کو F-16 فروخت کی منظوری

   

واشنگٹن : توقع ہے کہ امریکی دفترِ خارجہ کی جانب سے متعلقہ قرار داد کو کانگرس کے سامنے پیش کرنے کے بارے میں آئندہ ہفتہ سرکاری اعلان کر دیا جائیگا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ترکیہ کو F-16 طیاروں کی فروخت سے متعلق اپنا فیصلہ ابتدائی تحقیقات کے لیے کانگریس کی متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ترکیہ کو نئے F-16 طیاروں کی فروخت اور موجودہ F-16 کی جدید کٹس کے بارے میں اپنے فیصلے سے ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی متعلقہ کمیٹیوں کے چیئرمین اور سینئر اراکین کو ابتدائی جائزہ کے لیے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ امریکی دفترِ خارجہ کی جانب سے متعلقہ قرار داد کو کانگرس کے سامنے پیش کرنے کے بارے میں آئندہ ہفتہ سرکاری اعلان کر دیا جائیگا۔ امریکہ میں عسکری فروخت کی منظوری کے لیے کانگرس کو ناٹو کیرکن ممالک کو 15 دن جبکہ ناٹو کے علاوہ کے ممالک کو 30 دنوں کے اندر کوئی اعتراض پیش نہیں کرنا چاہیے۔