نیویارک : امریکی ریاست لوزیانا میں نیو اورلینز میں اتوار کی صبح تک جاری رہنے والے مقابلے میں امریکہ حسینہ آر بونی گیبریل نے مس یونیورس کا مقابلہ جیت لیا۔ اس موقع پر ان کو پہنائے گئے تاج نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ یہ ایسا تاج تھا جو اس سے قبل کسی بھی مس یونیورس کے سر پر نہیں سجا۔ یہ ایک نایاب قسم کا تاج تھا جس پر شاہی نیلم اور سفید ہیرے جڑے گئے تھے ۔ تاج کی لاگت 5 ملین اور 750 ہزار ڈالر تھی۔امریکی حسینہ آر بونی گیبریل جس مقابلہ کی فاتح قرار پائی اس میں 85 ملکوں کی حسیناؤں نے شرکت کی تھی ۔