واشنگٹن : امریکی حکومت نے چینی چِپ ساز ادارے یانگٹزے میموری ٹیکنالوجیز سمیت چین کی 35 کمپنیز کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے بلومبرگ نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقدام کے بعد یہ کمپنیز امریکہ کے پرزے اور دوسرا مواد نہیں خرید سکیں گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاملے سے واقف ایک سورس نے بتایا ہے کہ امریکہ کا شعبہ تجارت رواں ہفتے ہی فہرست میں ڈال دے گا۔ایک بار جس کمپنی کو متذکرہ فہرست میں ڈال دیے جانے کے بعد تو ان کو چھوٹی سے چھوٹی اشیا فراہم کرنے کے لیے بھی خصوصی لائسنس لینا پڑتا ہے۔